جیکب آباد:جیکب آبادمیں قبرستان پر قبضے کے خلاف دیہاتیوں کا خواتین اوربچوں سمیت قرآن پاک اٹھا کر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج و دھرنا

جمعہ 2 جون 2017 20:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2017ء) جیکب آبادمیں قبرستان پر قبضے کے خلاف دیہاتیوں کا خواتین اوربچوں سمیت قرآن پاک اٹھا کر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے قصبہ عمر کنڈرانی میں قبرستان کے پلاٹ پر قبضے کے خلاف دیہاتیوں نے خواتین اوربچوں سمیت قرآن پاک اٹھاکر ڈی سی آفس کے سامنے سخت احتجاج کیااوردھرنا دے کربیٹھ گئے مظاہرین نے قبضے کے خلاف سخت نعریبازی کی اورمطالبہ کیاکہ قبضہ ختم کراکر قبضہ خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے ڈی سی آفس کے گیٹ پر دھرنے کی اطلاع پر ڈی ایس پی نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ڈی ایس پی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں