جیکب آباد، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی بلوں کیخلاف پی پی شہید بھٹو کے کارکنان کا ڈھول اٹھا کر انوکھا ،احتجاج

سخت نعرے بازی ،ڈی سی ہائو س کے سامنے ٹائربھی نذرآتش کئے گئے

پیر 12 جون 2017 22:37

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) جیکب آبادمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ ٹرپنگ اور اضافی بلوں کے خلاف پی پی شہید بھٹو کا ڈھول اٹھا کر انوکھا احتجاج سخت نعریبازی ڈی سی ہائو س کے سامنے ٹائرنذرآتش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر میں بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ ،ٹرپنگ اور شہریوں کو اضافی بل بھیجنے کے خلاف پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفتر سے ضلعی صدر ندیم قریشی کی قیادت میں نکالاگیا جس میں حاجی احمد علی کھوسو،عباس رند،نورمحمد منجھو ،انعام شاہ ،سعید بروہی ،عابد علی جکھرانی ،عباس سومرو،منظور بھٹو ،خالد برڑوسمیت کارکنان اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اورڈھول بجاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں تپتی دھوپ میں روزہ دار شہریوں نے ڈی سی ہائوس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دھرنادے کرروڈ بلا کردیا اورسخت نعریبازی کی مشتعل مظاہرین نے ٹائربھی نذرآتش کیے اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈاعملہ کرپٹ اورچورہے پورے شہر میں بلاجواز بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو تنگ کیاجارہاہے رمضان کے مبارک مہینے میں بھی بجلی کی بندش کی وجہ سے روزہ دار مریض پریشان ہیں ٹرپنگ کی وجہ سے شہریوں کا لاکھوں کا قیمتی سامان بھی جل گیاہے انہوںنے ڈی سی اور ایکسیئن سیپکو کو عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ ٹرپنگ فوراًبند کی جائے اور شہریوں کو بھیجے جانے والے اضافی بل واپس لیے جائیں بصورت دیگر سیپکو آفس کا گھیرائو کیاجائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں