جیکب آباد ،عیدالفطر کی تیاریاں شروع، بازاروں میں خواتین کا رش بڑھنے لگا، سیکورٹی کے انتظامات سخت

جمعرات 15 جون 2017 16:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) جیکب آباد میںعیدالفطر کی تیاریاں شروع، بازاروں میں خواتین کا رش بڑھنے لگا، سیکورٹی کے انتظامات سخت۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر قریب آتے ہی ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں شہر کی مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں خواتین و بچوں کا رش دکھائی دینے لگا ہے ،خواتین کی دلچسپی کے لئے مختلف اقسام کی چوڑیوں کے نت نئے ڈئزائن اور جیو لرے کے سٹالز بھی سج گئے ہیں جبکہ بچوں کی دلچسپی کو بھی مد نظر رکھتے ہو ئے دکانداروں نے کپڑوں اور جو توں کے نت نئے ڈیزائن متعارف کروائے ہیں، مرد ، خواتین و بچوں کی بڑی تعداد افطاری کے بعد مارکیٹوں کا روخ کرتے ہیں ، عید خریداری کے لیے آنے والے خریداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے اس لیے سستی چیز کی تلاش میں دن بھر گھومتے ہیں مگر اس کے باوجود سستی اور معیاری چیز نہیں ملتی ،عید کا تہوار ہے اپنے لیے نہیں بچوں کے لیے تو خریداری کرنی پڑتی ہے ، خواتین کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے تو غریب عوام کی کمر توڑ رکھی ہے لیکن ایسے مواقعوں پر تو کنجو سی نہیں کی جا سکتی اور مجبوری میں خریداری کرنی پڑتی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بازاروں میں وارائٹی تو دستیاب ہے لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،اس سلسلے میں دوکانداروںکا کہنا ہے کہ ہمیں چیزیں مہنگی ملتی ہے تو ہم بھی مجبور ہیں ان کا کہنا تھا کہ مہنگا ئی کی وجہ سے ہمیں بھی قیمتوں میں اضا فہ کر نا پڑتا ہے،عید الفطر کی آمد اور بازاروں میں خریداروں کے رش کو دیکھتے ہی پولیس نے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مرتب کر لئے ہیں، بازاروں مارکیٹوں میں پولیس کے اہلکار گشت پر مامور کر دئیے گئے اور اہلکاروں کو مختلف چوراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عید الفطر کی آمد کے ساتھ ہی اہم کاروباری مراکز، بازاروں، مارکیٹوں، بس و ویگن سٹینڈز اور دیگر مصروف پبلک مقامات پر جیب تراشی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، مردوں کے ساتھ جیب تراش عورتیں بھی سر گرم ہو گئیں جنہوں نے خریداری کیلئے آنے والوں کو جمع پونجی سے محروم کر نا شروع کر دیا ہے ،جیب تراشوں کو پکڑنے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، خریداروں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جیب تراشوں کی سرکوبی کیلئے فوری اقدامات کئے جا ئیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں