جیکب آباد سے تین سال قبل اغوا ہونے والا مغوی بچہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا، والدین کا احتجاج

جمعرات 15 جون 2017 16:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2017ء) جیکب آباد سے تین سال قبل اغوا ہونے والا مغوی بچہ تاحال بازیاب نہ ہوسکا، والدین کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود سے تین سال قبل اغوا ہونے والے 12سالہ بچے حافظ الطاف حسین کھوسو کو پولیس تاحال بازیاب کرانے میں ناکام ہوچکی ہے بچے کی عدم بازیابی کے خلاف ورثہ تین سالوں سے سراپا احتجاج ہیں ،گذشتہ روز مغوی بچے کے والدین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تین سالوں سے ہمارا بچہ اغوا ہے پولیس صرف ہمیں تسلیاں دے رہی ہے جبکہ بچے کی بازیابی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے انہوں نے کہا کہ اغوا میں ملزمان بھی نامزد ہیں پولیس انہیں گرفتار نہیں کررہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں