جیکب آباد کے قصبہ حاجی عبدالستار کھوسو کے مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

جمعہ 16 جون 2017 15:42

جیکب آباد کے قصبہ حاجی عبدالستار کھوسو کے مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) جیکب آباد کے قصبہ حاجی عبدالستار کھوسو کے مکینوں کا بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج،اولڈ گڑہی حسن فیڈر کے ایس ڈی او اور ایل ایس کو ہٹانے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ حاجی عبدالستار کھوسو کے مکینوں نے ماہ رمضان میں اولڈ گڑہی حسن فیڈر میںبجلی کی عدم فراہمی پر سیپکو حکام کے خلاف احتجاج کیا ،علاقہ مکینوں نے کے ڈی ایف کے صدر ایازمحمود کھوسو، ڈاکٹر عزیر کھوسو، احسان اللہ کھوسو ،اسد محمود کھوسو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جیکب آباد اور دلمراد روڈ کو بلاک کردیا جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی، اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہمارے گاؤں کی بجلی بند کردی گئی ہے جبکہ ہم ہر ماہ اپنا بل ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جو بل ادا کرے گا اس کو بجلی فراہم کی جائے گی مگر افسوس کے ہم اپنا بل بھی ادا کرتے ہیں مگر ایک ماہ سے ہماری بجلی بند کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں کئی بار سیپکو حکام کو شکایات کی ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ہے، انہوںنے کہا کہ جن علاقوں میں بااثر لوگ بل ادا نہیں کرتے ان کو بجلی فراہم کی جارہی ہے مگر ہمیں بل دینے کی سزا دی جارہی ہے اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہیں ، انہوں وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا کہ اولڈ گڑہی حسن فیڈر کے ایس ڈی او اور ایل ایس کو فوری طور پر ہٹاکر گاؤں حاجی عبدالستار کھوسو کو بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا اور سیپکو آفیس ٹھل کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں