جیکب آبادمیں عید ی کے نام پر بھتہ لینے کے لیے پولیس ،واپڈااور ڈرگ انسپکٹر سرگرم ہوگئے

منگل 20 جون 2017 16:14

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2017ء) جیکب آبادمیں عید ی کے نام پر بھتہ لینے کے لیے پولیس ،واپڈااور ڈرگ انسپکٹر سرگرم ہوگئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں عید کے قریب آتے ہی عید کی خرچی کی وصولی کے نام پر بھتہ لینے کے لیے پولیس اورواپڈاکے اہلکاروں سمیت ڈرگ انسپکٹر بھی سرگرم ہوگئے ہیں پولیس شہرکے مختلف چوہراہوں ،داخلی وخارجی راستوں ،مارکیٹوں اوربازاروں میں چیکنگ کے بہانے شہریوں کو روک کر ان سے عید خرچی کے نام پر بھتہ وصول کررہی ہے جبکہ واپڈا کے اہلکار شہر کی مختلف دوکانوں سے عید ی وصول کرنے میں مصروف ہے اورعید ی نہ دینے والوں کی لائین کاٹ دی جارہی ہے دوسری جانب ڈرگ انسپکٹر ز کی ٹیم شہر میں میڈیکل اسٹورز کے لائسنس چیک کرنے کے بہانے ان سے عیدی کے نام پر رشوت بٹوری جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں