محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین مستقل نہ کئے جانے پر ایک ماہ سے سراپا

19سال سے محکمے میں کام کررہے ہیں مگر ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیا جارہا 7ہزار ماہانہ وظیفے میں وزرا گزارہ کر کے دکھائیں، مظاہرین

منگل 20 جون 2017 20:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2017ء)صوبائی وزیر کے آبائی حلقہ میں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین ایک ماہ سے سراپا احتجاج کوئی منتخب نمائندہ پوچھنے تک نہیں آیا،مستقل نہ کرنے کے خلاف 30ویں روز بھی احتجاج، مظاہرہ اور بھوک ہڑتال۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرمحکمہ بہبودآبادی میر ممتازحسین جکھرانی کے آبائی حلقہ جیکب آباد میں محکمہ بہبود آبادی کے میل موبلائیزز گذشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں مگر اب تک کوئی بھی منتخب نمائندہ ان سے پوچھنے تک نہیں آیامحکمہ بہبود آبادی کے ملازمین نے مستقل نہ کرنے کے خلاف 30ویں روز بھی احتجاج جاری رکھا، ملازمین نے دوست محمد لاشاری، غلام محمد کھوکھر، محمد علی لاشاری، بلاول سومرو، مزمل شیخ، رجب گولو اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکال کر شہر میں مارچ کیا اور مستقل نہ کرنے کے خلاف سخت نعریبازی کی، ملازمین نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دو گھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال کی،اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ 19سال سے محکمے میں کام کررہے ہیں مگر ہمیں ابھی تک مستقل نہیں کیا جارہا ہمیں 7ہزار وظیفہ دیکر خوش رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقل کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ پاپولیشن کے حکام کو حکم جاری کیا مگر عدالتی حکم کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جارہا جو توہین عدالت کے مترادف ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر کے 1236 میل موبلائیزز کو مستقل کرکے ملازمین کو میں پھیلی بے چینی کو دور کیا جائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں