سابق وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جکھرانی کے بھائی کی وفات، نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف و دیگر کی شرکت

جمعرات 22 جون 2017 23:22

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء)سابق وفاقی وزیر میر اعجاز حسین جکھرانی کے بھائی کی وفات، نماز جنازہ میں قائد حزب اختلاف و دیگر کی شرکت تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر ،سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی میر اعجازحسین جکھرانی کے بھائی اور سابق ایم این اے میر بابل جکھرانی کے فرزند مشہور ٹرانسپورٹر میرفاروق خان جکھرانی کی نمازے جنازہ درگاہ لونگ شاہ تکیے میں ادا کی گئی جس میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، نواب وسان، میر گل محمد جکھرانی، میر حیربیار ڈومکی سمیت سندھ بلوچستان کے قبائلی سرداروں، معززین ،ضلع کے افسران شہریوں صحافیوں و عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کی تدفین وصیت کے مطابق بائے پاس پر مزمل پمپ کے قریب تدفین کی گئی ، تعزیت کا سلسلہ میر عباس جکھرانی کے بنگلے پر جاری ہے جبکہ امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے اراکین جمعہ کے روز تعزیت کے لیے پہنچیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں