جیکب آباد بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک اورماں کو زخمی کردیا

جمعہ 23 جون 2017 18:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) جیکب آباد بائی پاس پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بیٹے کو ہلاک اورماں کو زخمی کردیا فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے صدرتھانہ کی حدود میں واقع بائی پاس پر ہیربیار ہوٹل کے قریب تین موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر بلوچستان سے آنے والے ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی علی محمد جکھرانی کو روک کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں علی محمد جکھرانی موقع پرہلاک جبکہ اس کی ماں 40سالہ کریماں شدید زخمی ہوگئی اور ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم اورزخمی عورت کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں