محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کا مستقل نہ کرنے کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ 48ویں روز میں داخل

جمعہ 7 جولائی 2017 22:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کا مستقل نہ کرنے کے خلاف 48ویں روزبھی احتجاج بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں محکمہ بہبودآبادی کے میل موبلائیزر کی جانب سے مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاج کاسلسلہ48ویں روزبھی جاری رہا ملازمین نے شیر محمد راجپوت، محمد علی لاشاری ،سجاد سومرو، جی ایم کھوکھر ،عمران میرانی اوردیگر کی قیادت میں جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے دوگھنٹوں تک علامتی بھوک ہڑتال کی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود سندھ حکومت ہمیں مستقل نہیں کررہی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی ہے ہم مسلسل سراپا احتجاج ہیں مگر ہماری دادرسی کرنے والا کوئی نہیں، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور جلد سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں