نامور کالم نگارملک الطاف حسین کے بھائی انتقال کرگئے

جمعہ 7 جولائی 2017 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) سینئر صحافی ونامور کالم نگارملک الطاف حسین کے بھائی انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے نامور کالم نگار و سینئر صحافی ملک الطاف حسین کے چھوٹے بھائی ملک امتیاز حسین 40سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، مرحوم کو آبائی قصبہ دندا شاہ بلاول تحصیل لاوہ ضلع چکوال میں سپرد خاک کیا گیا ، سینئر صحافی و کالم نگار ملک الطاف حسین سے بھائی کی وفات پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد،پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت علی لاشاری، لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، خاوند بخش بھٹی، عبدالغنی کھوسو، آصف علی بھٹی، سید وسیم عباس شاہ، سجاد علی بھٹی اور دیگر نے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں