جیکب آباد،پولیس کی کاروائی کار سے ڈیڑھ من چرس برآمد ،2ملزمان گرفتار

جمعہ 7 جولائی 2017 23:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) جیکب آبادپولیس کی کاروائی کار سے ڈیڑھ من چرس برآمد دوملزمان گرفتارچرس برآمدگی کے معاملے پر صدر اور کریم بخش تھانہ کے ایس ایچ اوز کی تلخ کلامی اہلکاروں نے بیچ بچائو کرایاتفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے کریم بخش تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اللہ آباد چوکی کے قریب ناکہ بندی کرکے تلاشی کے دوران سرمئی رنگ کی کلٹس کارنمبر ADM835 کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے کار روکنے کے بجائیبھگانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا اور کار سے خفیہ خانوں سے ڈیڑھ من چرس برآمد کرلی اورکوئٹہ کے رہائشی کار سوار عبدالمنان مینگل اور محمد یونس مینگل کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیاہے اس دوران ایس ایچ اوصدر نے کریم بخش تھانہ پہنچ کر ایس ایچ اوکریم بخش سے چرس برآمد گی کے مسئلے پر تلخ کلامی کی اہلکاروں نے دونوں میں بیچ بچائو کرایا تاحال واقع کا مقدمہ در ج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں