بجلی کا نام ونشان ہی نہیں ہے، لوگ پانی کے لیئے ترس رہے ہی،میرنعیم خان

ہفتہ 8 جولائی 2017 23:14

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2017ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمامیرنعیم خان کھوسہ نے کہاہے کہ بجلی کا نام ونشان ہی نہیں ہے، لوگ پانی کے لیئے ترس رہے ہیں ،روڈوںپرروڈبناکرکرپشن کیاجارہاہے ،یہاں کے منتخب عوامی نمائندوںنے قومی وسائل کومال غنیمت سمجھ کرلوٹامگرافسوس کہ کوئی پوچھنے والانہیں ہے شہریوںکے احتجاج ،چیخ وپاربھی حکام بالاکے کانوںتک نہیں پہنچ سکے۔

ڈیرہ اللہ یارمیں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنمامیرنعیم خان کھوسہ نے کہاکہ جعفرآبادمسائل کاگڑھ بن چکاہے۔

(جاری ہے)

بروز ہفتہ انہوں اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کا نام وشان نہیں ہے لوگ پانی کے لیئے ترس رہے ہیں نہروںکے ٹیل تک پانی نہیں پہچادیاجارہاہے ٹیل کے کسان اورزمیندارنقل مکانی پرمجبورہورہے ہیں گندم کی خریداری کے نام پرباردانے سندھ کے بیوپاریوںکوبھاری کمیشن پردیئے گئے ہیں،خیہاں کے منتخب نمائندوںنے کرپشن کابازارگرم کررکھاہے قومی وسائل کومال غنیمت سمجھ کرہضم کرلیاگیاہے ریکارڈتوڑترقیاتی کاموںکے دعویداربتاسکتے ہیں کہ کام کہاں ہوئے شہریوںنے اتنی بڑی کرپشن کے خلاف احتجاج کیئے مگرافسوس کہ شہریوںکے چیخ وپکار حکام بالاکے کانوںتک نہیں پہنچ سکاایسالگتاہے کہ نیچے سے لیکراوپرتک سب چورہیں جوقومی وسائل کودونوںہاتھوںسے لوٹ رہے ہیںحلقے کے عوام سے اپیل ہے کہ اچھے لوگوںکوچُن کرایوانوںمیں بھیجیں تاکہ وہ وہاں جاکرعوامی مسائل حل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں