کرپشن کیخلاف نیب کی بحالی کیلئے قومی امن کمیٹی کامظاہرہ ،شرکاء کی شدید نعرے بازی، روڈبلاک کردیاگیا

جمعہ 14 جولائی 2017 21:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) کرپشن کے خلاف نیب کی بحالی کے لیے قومی امن کمیٹی کامظاہرہ تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کی جانب سے کرپشن اورنیب کو ختم کرنے پر سندھ حکومت کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ راشد بلیدی ،حضور بخش بھیو، منور مغل اوردیگر کی قیادت میں نکالاگیا جس میں ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کرپشن ختم کرو نیب کو بحال کر و کے نعرے لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اورتپتی دھوپ میں دھرنادے کربیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے نیب کو ختم کرکے سندھ حکومت اپنی کرپشن کوچھپانا اور کرپٹ عناصر کو بچاناچاہتی ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے کرپشن کے خلاف بلاامتیازاوربے رحم آپریشن کرکے ملک کو کرپشن سے پاک کیاجائے اسی میں ہم سب کی بھلائی اورترقی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں