جیکب آباد پولیس کی کارروائی، پولیس موبائل کے ذریعے منشیات سمگلنگ ناکام، 150کلو چرس برآمد، 2پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

پیر 17 جولائی 2017 21:43

جیکب آباد پولیس کی کارروائی، پولیس موبائل کے ذریعے منشیات سمگلنگ ناکام، 150کلو چرس برآمد، 2پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) آباد پولیس کی کارروائی، پولیس موبائل کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام، 150کلو چرس برآمد، 2پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج، ایس ایس پی کی ایس ایچ او آباد کو شاباش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانہ کے ایس ایچ او گلزار احمد برڑو نے خفیہ اطلاع پر کوریجا شاخ ٹوڑی پل پر کوئٹہ سے شکارپور جانے والی کوئٹہ ہیڈ کوارٹر کی پولیس موبائل کو روک کر تلاشی لی اور پولیس موبائل سے 150کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے کوئٹہ پولیس کے دو اہلکاروں عبدالستار پٹھان اور امداد بروہی کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایچ او تھانہ آباد گلزار احمد برڑو نے کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں خفیہ اطلاع ملی جس پر کارروائی اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او کے مطابق کوئٹہ ہیڈ کوارٹر کی پولیس موبائل نمبر HD21کوئٹہ سے 150کلو چرس لے کر شکارپور جارہی تھی جس کو پکڑ کر کوئٹہ پولیس کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برآمد کی گئی 150کلو چرس کی مالیت 20لاکھ سے زائد بتایا جاتی ہے، ایس ایچ او نے مزید کہا کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیوں کو گرفتار کیا ہے ملزم کا تعلق کسی بھی ادارے سے ہو اسے معاف نہیں کیا جائے گا، ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے آباد پولیس کے ایس ایچ او گلزار احمد برڑو کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے انعام کا اعلان کردیا ہے، منشیات اسمگلنگ کرنے والے گرفتار پولیس اہلکار وں نے میڈیا کو بتایا کہ پہلے بھی ایک بار 60ہزار کے عیوض چرس شکار پور پہنچائی اس بار پکڑے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں