سینئر صحافی عبدالرحمن آفریدی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی سخت مذمت

وزیر اطلاعات و نشریات صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس اورتحفظ فراہم کیا جائے، ترجمان جماعت اسلامی

جمعرات 27 جولائی 2017 16:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے سینئر صحافی اور ڈسڑکٹ پریس کلب کے سابق صدر عبدالرحمن آفریدی کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ صحافی کو تحفظ اور دھمکی دینے والے عناصر کو قانون کی پکڑ میں لاکر سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان نے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سید ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جیکب آباد کے صحافی کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں پر جھوٹے مقدمات، حملہ اور دھمکیوں کا سلسلہ بڑے عرصے سے جاری ہے جو کہ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کے مترادف ہے۔ حکومت واقعہ کا نوٹس اور تحقیقات کر کے ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں