جیکب آباد،دوداپور تھانے سے قتل کاقیدی فرار ،ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

جمعرات 27 جولائی 2017 16:57

جیکب آباد،دوداپور تھانے سے قتل کاقیدی فرار ،ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا
جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2017ء) دوداپور تھانے سے قتل کاقیدی فرار ایس ایس پی کا نوٹس ایس ایچ اوسمیت چاراہلکار کوآرٹر گھاٹ مقتول کے ورثاء کا قرآن پاک اٹھا کر احتجاج ٹائرجلائے روڈ بلاک سخت نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی تحصیل گڑھی خیرو کے تھانہ دوداپور میں محبوب بروہی کے قتل میں گرفتار ملزم انور بروہی تھانے سے فرارہوگیا جس کا ایس ایس پی سرفرازنوازشیخ نے نوٹس لے کر ایس ایچ او دوداپورفداحسین لانگاہ ،پولیس اہلکار عاشق ملغانی ،عمران ملغانی سمیت چار اہلکاروں کو کوآرٹر گھاٹ کردیاہے دوسری جانب قتل کے ملزم کے تھانے سے فرارہونے کے خلاف مقتول کی بیوہ مومل ،چچازاد عبدالرسول بروہی کی قیادت میں ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ پر حسین آباد کے قریب قرآن پاک اٹھا کر سخت احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں عورتوں اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین کا کہناتھاکہ پولیس نے رشوت لے کر قتل کے گرفتارملزم کو تھانے سے فرارکرایاہے ملزم گرفتارنہ کیاگیاتو سخت احتجاج کیاجائے گاچارگھنٹے مسلسل احتجاج کے بعد ڈی ایس پی دائو جہان پور مرتضیٰ میرانی ،مجید ابڑو نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اورانہیں 24گھنٹے کے اندر ملزم کی گرفتاری اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کیس داخل کرنے کی یقین دہانی کراکر احتجاج ختم کروایا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں