جیکب آباد، بیوی کو 15سال سے گھرپر روکنے کی وجہ سے دماد کی فائرنگ ساس ہلاک ، ملزم فرار

جمعرات 27 جولائی 2017 22:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جولائی2017ء) داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا فرار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدرتھانہ کی حدود میں واقع بولان محلہ میں ڈی ایچ او آفس کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چنگ چی رکشہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50سالہ ہزار ی خاتون فوت ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا پولیس کے مطابق داماد ہمت علی نے اپنی ساس کو فائرنگ کرکے قتل کیاہے سبب بیوی کو 15سال سے گھرپر روکنے کی وجہ سے دامادنے یہ اقدام کیاآخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہوسکاتھا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں