جیکب آباد،عام انسان تحریک کی جانب سے پینے کے پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف احتجاج

جمعہ 28 جولائی 2017 21:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2017ء) عام انسان تحریک کی جانب سے پینے کے پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد عام انسان تحریک کی جانب سے جیکب آبادمیں پینے کے پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف ایک زبر دست احتجاجی مظاہرہ صدر شعبان ابڑو ،شاہد رنداوردیگرکی قیادت میں نکالاگیاجس میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جیکب آبادمیں پینے کے پانی کامصنوعی بحران پیداکرکے پانی کابحران پیداکیاجارہا جبکہ پانی بااثر افراد کی ذمینوں پر پانی مہیا کیاجارہاہے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی پانی کی میگا اسکیم کوتباہ کرکے پانی بندکیاجارہاہے حکمران یزید سے بھی بدتر کرداراداکررہے ہیں انہوںنے مطالبہ کیاکہ پانی کے بحرا ن پر جلدقابوپاکر شہر میں پینے کا پانی بحال کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کادائرہ بڑھایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں