جیکب آباد،6 ماہ قبل انتقال کرجانے والی خاتون کی والد کی درخواست پر جج کی نگرانی میں قبر کشائی، ڈاکٹرز نے نمونے حاصل کئے

ہفتہ 29 جولائی 2017 18:35

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2017ء)6 ماہ قبل انتقال کرجانے والی خاتون کی والد کی درخواست پر جج کی نگرانی میں قبر کشائی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول لائین تھانہ کی حدودمیں واقع اے ڈی سی کالونی میں چھ ماہ قبل فوت ہونے والی عورت صفیہ پروین مگسی کی والد جمع خان مگسی کی درخواست پر گذشتہ روز قصبہ عبدالعزیزخارانی کے قبرستان میں فرسٹ سول جج وجڈیشل مجسٹریٹ سعید احمد رند کی نگرانی میں قبرکشائی کی گئی جس میں میڈیکل بورڈ لاڑکانہ کے ڈاکٹرزنے لاش کے نمونے حاصل کیے جس کی رپورٹ ایک ہفتے میں جاری کی جائے گی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر سول لائین تھانہ کے ہیڈ محرر صادق علی بروہی نے بتایاکہ چھ ماہ قبل صفیہ پروین مگسی فوت ہوگئی تھی والد جمع مگسی کاکہناہے کہ بیٹی کو زہر دے کرماراگیاہے جس کے بعد عدالت کے حکم پر صفیہ پروین مگسی کے شوہر شہزادوسنجرانی کے خلاف رواں سال کے اپریل میں شوہر شہزادوسنجرانی کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا تفتیش جاری ہے عدالت کے حکم پر آج قبر کشائی کی گئی جس کی رپورٹ دس پندرہ دن میں آجائے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں