جیکب آباد: پی پی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری کے خلاف دیہاتی کا احتجاجی مظاہرہ زمین پر قبضے کاالزام

ہفتہ 29 جولائی 2017 21:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء) پی پی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری کے خلاف دیہاتی کا احتجاجی مظاہرہ ذمین پر قبضے کاالزام تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ زنگی پورکے رہائشی دیہاتی حبیب اللہ ،ہدایت اللہ بہرانی ،نوربانو نے معصوم بچوں سمیت پی پی کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات رحمت اللہ کھوسوکے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ذمین پر قبضے کا الزام لگایاان کاکہناتھاکہ زنگی پور میں ہماری 46ایکڑ زرعی ذمین ہے جس پر قبضہ کرنے کے لیے مذکورہ شخص رات کو نشے کی حالت میں آکر دھمکارہاہے اورہراساں کیاجارہاہے میرے بیٹے کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروائے ہیں کل میرے بیٹے عاشق علی کو پولیس نے بلاجوازگرفتارکیاہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں تحفظ دے کر کاروائی کی جائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں