جیکب آباد،مبارکپور کے ہائی اسکو ل میں چھت کا پلستر گرنے سے طلباء استاد سمیت 3 افراد زخمی

منگل 1 اگست 2017 18:36

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) مبارکپور کے ہائی اسکو ل میں چھت کا پلستر گرنے سے طلباء استاد سمیت 3 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ جنگوکھوسو میں ہائی اسکول کی چھت کاپلستر گزشتہ روز دھماکے سے گرگیا جس کے نیتجے میں چھٹی جماعت کاطالبعلم آدم ،استاد نیازمستوئی اور نائب قاصد عبدالمطلب کھوسو زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے اسپتال لے جایا گیاواقع کے بعد اسکول کے بچوں میں خوف طاری ہے واضح رہے کہ ضلع کے اسکولوں کی تعمیر ومرمت کے فنڈزمیں اربوںکی کرپشن کی وجہ سے اکثر اسکولوں کی دس سال سے تعمیر ومرمت نہیں کی گئی جس کے باعث اسکولوں کی عمارتیں انتہائی زبوں اور خطر ناک حالت میں ہیں کسی بھی کوئی حادثہ رونماء ہوسکتاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں