جیکب آباد، یوایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کی جیکب آبادآمد فراہمی آب منصوبے کا جائزہ لیا

منگل 1 اگست 2017 18:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2017ء) یوایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر کی جیکب آبادآمد فراہمی آب منصوبے کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ سندھ بلوچستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مس ڈینسی ہربل وفد کے ہمراہ گزشتہ روزجیکب آبادپہنچیں اس موقع پر شہرمیں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے یوایس ایڈ کے وفد کی گزرگاہ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی یوایس ایڈ کے وفدنے جیکب آبادشہرمیں فراہمی آب کے جاری منصوبے کے سلسلے میں نمائش گرائونڈ ،چنہ محلہ اوردیگر علاقوں میں پانی کی ٹنکیوں کے کام کا جائزہ لیا واٹر سپلائی پلانٹ کی تعمیر میں سستی پر ٹھیکیدارپر یوایس ایڈکی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر نے سخت برہمی کااظہار کیا مس ڈینسی نے ڈی سی آفس میں ضلعی حکام سے بھی میٹنگ کی جس میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں