جیکب آباد: پولیس کی گائوں پر چڑھائی کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ

منگل 1 اگست 2017 21:21

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2017ء) صحبت پور پولیس کی جیکب آبادکے گائوں پر چڑھائی کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق علی محمدعوامی پارٹی کی جانب سے صحبت پور پولیس کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ چیئر مین دلمرادلاشاری کی قیادت میں نکالاگیا جس میں حسین بخش بروہی،رسول بخش پٹھان،شاہد لاشاری،بابل لہڑی،کاشف شیخ اوردیگر نے شرکت کی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پرمارچ کیا اورڈی سی چوک پردھرنادے کربیٹھ گئے جہاں رہنمائوںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے صحبت پورتھانہ کی پولیس نے حسین بخش بروہی کے گھر پر سادہ کپڑوں میں چڑھائی کرکے عورتوں پرتشدد کیا چاردیواری کاتقدس پامال کرکے لوٹ مار کی اورفرار ہوگئے پولیس کی اس زیادتی کی مذمت کرتے ہیں ایس ایس پی سے مطالبہ ہے کہ اس کانوٹس لیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں