جیکب آباد، مرزاشاخ کو 30فٹ چوڑاشگاف، دھان کی فصل زیرآب

اطلاع کے باوجود آبپاشی حکام نہ پہنچنے پر دیہاتیوں کااحتجاجی مظاہرہ

بدھ 2 اگست 2017 21:05

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2017ء)جیکب آبادکی مرزاشاخ کو 30فٹ چوڑاشگاف دھان کی فصل زیرآب اطلاع کے باوجود آبپاشی حکام نہ پہنچنے پر دیہاتیوں کااحتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ مبارکپور کے قریب جمٹ واہ کے علاقے میں مرزاشاخ کو اچانک 30فٹ چوڑاشگاف لگا جس کے نتیجے میں 400ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آگئی دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں اطلاع کے باوجود آبپاشی حکام جائے وقوعہ نہیں پہنچے شگاف سے کروڑوں کے نقصان سے آبادگاروں کے سروں پر ہاتھ آگئے ہیں آبپاشی حکام کی لاپرواہی کے خلاف دیہاتیوں عبدالنبی کھوسو،ایوب سرکی ،یونس کھوسو ،نصراللہ ،محبوب شر اوردیگر نے احتجاج کرتے ہوئے سخت نعریبازی کی ان کاکہناتھاکہ مرزاشاخ کے اوورٹاپ ہونے کی آبپاشی حکام کو اطلاع کی پراطلاع کے باوجود حکام نہ پہنچے جس کے باعث مرزاشاخ کو شگاف لگا 15گھنٹے ہوگئے ہیں کوئی افسر نہیں آیا دیہاتی اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پرکرنے میں مصروف ہیں انہوںنے کہاکہ ہمارے کروڑوں کے نقصان کے ذمیدارآبپاشی حکام ہیں ہماری سینکڑوں ایکڑپر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آگئی ہے ہمار ا گزر سفر اس فصل پر تھا جو اب پانی میں ڈوب گئی ہے ہم بے یارومددگار بنے ہوئے ہیں سندھ حکومت نوٹس لے کر ہمار ی مددکرے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں