جیکب آباد: شیرانپور کا گرلزاور بوائز اسکول 15روزسے شگاف کے پانی میں ڈوبے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کا اسکولوں سے پانی نکالنے کا مطالبہ

جمعہ 4 اگست 2017 18:21

ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) شیرانپور کا گرلزاور بوائز اسکول 15روزسے شگاف کے پانی میں ڈوبے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء کا اسکولوں سے پانی نکالنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے قصبہ شیرانپور کے گرلزاوربوائز اسکول نہر کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کو 15روزگزرگئے ہیں اسکول سے پانی نکالنے کا کوئی انتظام نہیں کیاگیا ایسی اطلاع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنماء رازخان پٹھان اورمیر ناصر خان تھیم نے اسکول کا دورہ کیا میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رازخان پٹھان نے کہاکہ شیرانپور میں کئی دنوں سے بیگاری کینال کو لگنے والے شگاف کا پانی کھڑاہے شگاف سے کئی گھر تباہ ہوئے ہیں شگاف کاپانی گنداہوگیاہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں انتظامیہ نوٹس لے انہوںنے کہاکہ پانچ روزمیں اگر اسکول سے پانی نہ نکالاگیاتو تحریک انصاف کی جانب سے سخت احتجاج کیاجائے گا ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں