جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 8 اگست 2017 16:19

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء)جشن آزادی منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،شہر بھر میں جگہ جگہ سبز ہلالی پرچموں کی بہاراور آزادی کے متوالوں کا جوش و جذبہ آسمان کو چھونے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جیکب آباد میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ،شہرکے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر کے تمام علاقوں میں جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی پرچم، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر آرائشی اشیاء کی فروخت کے لیے درجنوں عارضی اسٹال قائم ہو گئے ہیں جہاں سے شہری جشن آزادی کے حوالے سے آرائشی اشیاء کی خریداری جوش و خروش سے کر رہے ہیں،جشن آزادی کے حوالے سے مارکیٹوں اور اسٹالوں پر کپڑے اور پلاسٹک کے چھوٹے پرچموں، کیپ اور بچوں کے پاکستانی پرچم والے ڈیزائن پر مبنی کپڑوں اور ٹی شرٹس کی فروخت عروج پر پہنچ گئی ہیں،شہریوں نے اس حوالے سے بتایا کہ جیکب آباد میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور شہری اپنے گھروںاور محلوںکوسجانے کے علاوہ اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر پر پاکستانی پرچم لگارہے ہیں،پولیس موبائلوں پر بھی پاکستانی پرچم آویزاں ہیں،شہریوں کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک میں محبت، امن، بھائی چارگی اور اخوت کے پیغام کو عام کریں گے اور اپنی تمام صلاحیتیں ملک کی ترقی کے لیے وقف کردیں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں