جیکب آبادمیں جشن آزادی شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ

13اگست کو آتش بازیجبکہ اقلیتی برادری کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی

منگل 8 اگست 2017 20:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2017ء) جیکب آباد میں جشن آزادی شاندار طریقے سے منائی جائے گا۔ ڈی سی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ، پی ایف بیس میں 13اگست کو آتش بازی ہوگی ،ڈی سی چوک پر آزادی کیمپ اور اقلیتی برادری کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جشن آزادی شاندار طریقے سے منانے کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آغا شاہنواز بابر کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف علی مغیری، چیمبرس آف کامرس کے ہوند راج ، اسسٹنٹ کمشنر بلال سلیم، اے ڈی سی منصور بلوچ،مختیار کار ابوبکر سدھایو ،صحافی عبدالرحمن آفریدی سمیت مختلف محکموں کے افسران، پولیس افسران ،نجی اسکولوں ، بینکوں کے نمائندوں و دیگر نے شرکت کی، ڈی سی آغا شاہنواز بابر نے اجلاس میں شرکاء کو جشن آزادی کے موقع پر سرکاری اور نجی عمارات کو سبز ہلالی پرچموں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا دن ہم سب کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں اس لیے اس خوشی کے موقع پر ہم اپنے وطن سے محبت کا ولہانہ اظہار کریں، 13اگست کو شہباز ائیر بیس میں آتش بازی کرنے ڈی سی چوک پر آزادی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ڈی سی نے کہا کہ شہری بھی اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرائیں ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں