ملک کو کرپشن سے پاک حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے، عبدالخالق قادری

منگل 8 اگست 2017 22:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 اگست2017ء) سُنی پارٹی پاکستان کے سربراہ علامہ عبدالخالق قادری نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ ملک کو اس وقت کرپشن سے پاک حکمرانوں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سی پیک کے ذریعے پاکستان اپنی ترقی کی راہ پہ گامزن ہے جبکہ دنیا کی چند بڑی طاقتوں کو یہ خطرہ لاحق ہے کہ اگر اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا میں اکنامیکل پاور کے طور پہ ابھر کر سامنے آجائے گا تو ایک طرف ہماری اجارہ داری کو خطرہ ہے دوسری جانب اسلامی ممالک کے ساتھ جو گذشتہ کئی دہائیوں سے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے وہ شاید جاری رکھنا ممکن نہ رہے اور کوئی اسلامی ریاست ہم سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا اہل ہوجائے لہذا اس سے پہلے ہی پاکستان کو چور اشرافیہ اور کرپشن کے ذریعے اندر سے مکمل کھوکھلا کر کہ بین الاقوامی کاروباری طبقہ کو یہ باور کروایا جائے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے بالکل بھی موزوں نہیں ہے ،دوسری جانب پاکستان کی عوام کو ظلم ناانصافی اقرباپروری ملکی اساسوں پہ ناجائز قبضہ اور بنیادی حقوق سے محرومی کی 70 سالہ تاریخ کے بعد جو امید کی کرن نظر آئی ہے اسکو خوابِ غفلت سے تعبیر ہونے سے بچانے کیلئے لازمی ہے کہ بلاتاخیر ہر ادارہ اور ملکی خیرخواہ قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے صاف شفاف اور ستھرے کردار کے حامل سیاستدانوں کو آگے لایا جائے اور ملکی عاقبت کو سرخرو کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں