جیکب آباد، سنی پارٹی کی جانب سے تاریخ میں پہلی مرتبہ 225فٹ لمبے قومی پرچم سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی،عبدالخالق قادری

جمعہ 11 اگست 2017 20:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) یوم آزادی کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے سربراہ علامہ عبدالخالق قادری ڈویژنل صدر بختیار رضا قادری ،ضلعی صدر عرفان قادری کی قیادت میں جیکب آبادکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 225فٹ لمبے قومی پرچم سے جشن آزادی ریلی رائفل ناکہ چوک سے نکالی گئی جس میں کارکنا ن اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگاکر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے جہاں شرکاء نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی کئی لوگوں کی آنکھیں فرط محبت سے نم ہوگئیں شرکاء پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے رہے ان کے ہاتھوںمیں بینر اور پلے کارڈتھے اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حسن رضاقادری ،بختیار ،بابو حسین بخش منجھو ،محمد عرفان اوردیگرنے کہاکہ کرپشن سے پاک پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے کرپٹ سیاستدانوں اور افسرشاہی سے نجات ترقی کی ضمانت ہے کرپٹ نظام سے جان چھڑانے کے لیے نوجوان اور مخلص قیادت کو آگے آنا ہوگا انہوںنے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم کو بند کرانے کا مطالبہ کیا سنی پارٹی کے سربراہ علامہ ابوالحسن عبدالخالق قادری نے خطاب میں کہاکہ ہم زندہ قوم ہیں اور زندہ قوموں کے لیے آزاد وطن بڑی نعمت ہوتی ہے نعمت کا شکرانہ اداکرنے سے اس نعمت میں برکت ہوتی ہے آج ہم دنیاکے مختلف ممالک میں رہنے والے محب وطن پاکستانیوں کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے دشمنوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ایک حقیقت ہے جس کاانکار پیدائشی نابینی کا ثبوت ہے پاکستان دوقومی نظریے کے تحت آزادی حاصل کرنے والا اسلام کو مضبوط قلعہ ہے جو قیامت تک قائم ودائم رہے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں