پشین سٹاپ دھماکے میں شہید ہونیوالے فوجی کی جیکب آبادمیں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین کردی گئی

ہفتہ 19 اگست 2017 22:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) کوئٹہ کے پشین سٹاپ دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکارکی جیکب آبادمیں فوجی اعزازکے ساتھ تدفین نمازجنازہ میں بریگیڈیئر سمیت شہریوں کی شرکت، پا ک فوج کے دستے نے سلامی دی تفصیلات کے مطابق پشین بم دھماکے میں شہید ہونے والے جیکب آبادکے رہائشی فوجی رسول بخش بروہی کی میت کوئٹہ سے جیکب آباد لائی گئی عید گاہ میں پیر سید اعجازشاہ کی امامت میں شہید فوجی کی نمازجنازہ اداکی گئی جس میںبریگیڈیئر نوشیر وان اور میجر سیف الرحمن سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کو پنو عاقل کینٹ کے فوجی دستے نے سلامی دی اورفوجی اعزازکے ساتھ جنرل جان جیکب قبرستان میں شہید جوان کی تدفین کی گئی چیف آرمی اسٹاف اور صدرپاکستان کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ 13اگست کو کوئٹہ میں پشین اسٹاپ دھماکے میں 8فوجی جوانوں سمیت 15افراد شہید ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں