جیکب آباد میں پی پی پی کی ایک بڑی وکٹ گرگئی عبدالرزاق کھوسو پی ٹی آئی میں شامل

پیر 21 اگست 2017 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء)جیکب آباد میں پی پی پی کی ایک بڑی وکٹ گرگئی کھوسہ برادری کے سردار پی ٹی آئی میں شامل عمرا خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرپشن اوراقربا پروری نے سندھ کی عوام کو احساس محرومی کا شکار کیاہے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی کو نقصان اورایک بڑی وکٹ گرگئی ضلع جیکب آبادمیں سب سے زیادہ ووٹ رکھنے والی کھوسہ برادری کے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو نے سابق نگراں وزیر اعظم محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومروکے ہمراہ بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میںشمولیت کااعلان کردیا اس موقع پر انور علی سومروبھی موجود تھے اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہاکہ کرپشن اوراقربا پروری نے سندھ کو تباہ کردیاہے جس کے باعث سندھ کی عوام احساس محرومی کاشکار ہیں سندھ کے عوام کو احساس محرومی سے نکالیں گے کرپشن کاخاتمہ کرکے سندھ کی عوام کو خوشحال بنائیں گے ،انہوںنے کہاکہ سندھ کی اہم شخصیات تحریک انصاف شامل ہورہی ہیں آئندہ انتخابات میں سندھ میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں