نوسر باز جعفرایکسپریس کے مسافر کو لوٹ کرفرار ہو گیا

پیر 21 اگست 2017 23:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء)نوسر باز جعفرایکسپریس کے مسافر کو لوٹ کرفرار تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس میں نوسر باز وں نے خانیوال سے کوئٹہ جانے والے محمد عامر کمبوہ کو نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا نوسرباز محمد عامر کے نقدی اور موبائل فو ن لے کر فرار ہوگئے جیکب آبادمیں ہو ش آنے پر نوجوان نے پولیس کو یہ بیان دیاجس پر ریلوے پولیس جیکب آبادنے واقع کامقدمہ درج کرلیاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں