ایک ارب سے زائد کی لاگت کے باوجود جیکب آباد شہر کی نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہوسکا

پیر 28 اگست 2017 18:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) ایک ارب سے زائد کی لاگت کے باوجود جیکب آباد شہر کی نکاسی آب کا مسئلہ حل نہ ہوا سیوریج نالوں کی غلط منصوبہ بندی کے تحت تعمیر سے گیس ،پانی اور پی ٹی سی ایل کی لائینوں کو نقصان پہنچا جس کی وجہ سے شہرمیں گیس کابحران ہے اس کے ذمیدار ٹھیکیدار اور پی ڈی ہے کاروائی کی جائے شہریوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں ایک ارب سے زائد کی لاگت سے بنائے گئے نکاسی آب کے نالے سہولت کے بجائے شہریوں کے لیے وبا ل جان بن گئے ہیں خطیر رقم کے خرچ کے باوجود شہرکے نکاسی آب کا مسئلہ حل نہیں ہواہے جگہ جگہ سیوریج کا پانی گلی محلوں کے راستوں پر جمع ہونا اس کاثبوت ہے جے یوآئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کاکہناتھاکہ غلط منصوبہ بندی کے تحت نالیوں کی تعمیر سے شہر ی مسائل کاشکارہیں موجودہ نکاسی آب کے منصوبے کا کوئی فائدہ نہیں پیسے ضائع کیے گئے پرانے نالوں کی صفائی کرائی جائے وہ بہتر ہے ،پی پی شہید بھٹو کے ضلعی صدر ندیم قریشی نے کہاکہ سندھ حکومت کی نااہلی ہے نکاسی آب کے منصوبے کی ناکامی کاسبب ناقص کام ہے گیس اور فون کی لائینوں کو نقصان پہنچا اس وقت متعلقہ حکام نے کوئی توجہ نہیں دی وہ بھی ملے ہوئے تھے وہ چاہتے تھے کہ مرمت کے بہانے میں فنڈحاصل کریں اس منصوبے کو عوام کو فائدہ تونہ ہوا الٹا گیس سے بھی محروم کردیاگیاہے ،جماعت اسلامی جیکب آبادکے امیر شہر اعجاز میمن کا کہناتھاکہ نکاسی آب کا منصوبے کا ڈیزائن وتعمیر دونوں میں نقص تھا اسٹیشن روڈ پر نالہ روڈ سے پانچ فٹ اوپر بنایاگیا 2010کے سیلاب میں بنائے گئے نالے الٹے بہنے لگے کرپشن نے اس منصوبے کو بھی ڈبودیاہے ذمیدار افسرا ن ہیں سہولت کے بجائے زحمت دی گئی شہر کھنڈر بن گیا ہے لطیف کانٹریٹر ایسوسئیشن کے صدر لالہ ایوب پٹھان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ جیکب آباد میں نکاسی آب کا منصوبہ تیار پبلک ہیلتھ نے کیا کام محکمہ بلڈنگس سے کروایا گیا جو کہ اصولی غلط ہے،محکمہ بلڈنگ کا نالوں سے کیا واسطہ یہ منصوبہ بھاری کمیشن کی لالچ میں بلڈنگ محکمہ کو دیا گیا نکاسی آب کے منصوبے میں ٹیکنیکی غلطیاں کی گئی ناتجربہ کار عملہ نے منصوبے کا بیڑہ غرق کردیانالے روڈ کے شولڈر میں تعمیر کرنے کے بجائے بیچ میں بنائے گئے جو تھوڑے عرصے بعدتباہ ہونگے اور یہی نالے شہر کو ڈبوئیں گے انہوں نے کہا کہ کئی مقامات پر نالے روڈ تک بڑھائے گئے ہیں جس سے روڈ چھوٹا راستے تنگ اور تجاویزات بڑھی ہیںجس کی ایک مثال ضلع کونسل کا روڈ ہے دوسری جانب نکاسی آب کے منصوبے کو شہریوں نے مکمل ناکام قراردیتے ہوئے اس کاذمیدار منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹھیکیداروں کو قراردیاہے جن کے ناقص کام کو آج پوراشہر بھگت رہاہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں