جیکب آباد، ٹھل کے قریب پولیس مقابلہ ،ایک ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد

پیر 28 اگست 2017 18:10

جیکب آباد، ٹھل کے قریب پولیس مقابلہ ،ایک ملزم گرفتار ،اسلحہ برآمد
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) ٹھل کے قریب پولیس مقابلہ ایک ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ اے سیکشن پولیس گزشتہ شب معمول کے گشت پر تھی کہ باگڑموڑ کے قریب پولیس کودیکھتے ہی تین ملزمان نے فائرنگ شروع کردی دس منٹ تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا بعدازاں مبینہ طور پر ایک ملزم لقمان ولد رندتڑت جتوئی ہاف فرائی ہوگیا جسے پولیس نے ایک ٹی ٹی پسٹل سمیت گرفتارکرلیا پولیس کے مطابق مذکورہ اشتہاری ملزم قتل ،پولیس مقابلے جیسے 21سنگین مقدمات میں شکار پور پولیس کومطلوب تھا ایس ایس پی عرفان سموں نے ایس ایچ او تھانہ ٹھل اے سیکشن اور پولیس ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے 10ہزار انعام کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں