جیکب آباد، رہنماء تحریک انصاف کی جانب سے غریبوں میں عید کے جوڑے تقسیم کئے گئے

منگل 29 اگست 2017 20:26

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) تحریک انصاف کے رہنماء نے غریبوں میں عید کے جوڑے تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء رازخان پٹھان کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر قصبہ نورمحمد پٹھان ،حاجی عبدالعزیز لہڑی ،نبی بخش بروہی اوردیگر علاقوں میں جاکر بیوائوں اورغریبوںمیں عید کے کپڑے ،راشن اوربچوں میں عید ی تقسیم کیے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے رازخان پٹھان نے کہاکہ تحریک انصاف بلا رنگ ونسل کے انسانیت کی خدمت کا عزم رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں