جیکب آباد، محرم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اجلاس ، سیکورٹی کے حفا ظتی اقدامات کا جائزہ

بدھ 6 ستمبر 2017 23:01

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) محرم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں اہم اجلاس ، محرم کے دوران فول پروف حفا ظتی اقدامات کئے جائیں گے ڈی سی محمد نعیم سندھو ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں ایس ایس پی عرفان سموں سمیت مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں و افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ محرم کے دوران امن امان کے قیام کے سلسلے میں فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں کسی نے بھی امن امان کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی تو سخت قانونی کاروائی کی جائیگی ، بلدیہ عملہ کھلے ہوئے مین ہول بند کرے جلوس کے راستوں کی صفائی کو یقینی بنایا جائے واپڈا حکام بجلی کی تاروں کو درست کریں محکمہ صحت کے حکام ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس اور ڈاکٹر کو الرٹ رکھیں ، محرم الحرام میں امن و بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھا جائیگا ، اجلاس سے شیعہ رہنماء سید احسان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کرفیو لگا دیا جاتا ہے جو منظور نہیں شہر کو بند کرکے خاردار تاریں لگائی جاتی ہیں جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی وجہ سے پانی کی سبیلیں نہیں لگا سکتے خیر خیرات نہیں ہوتیں مریضوں کو ہسپتال جانے نہیں دیا جا تا راستے بند کرنا کونسی سیکیورٹی ہے شہر میں خوف کا ماحول بنایا جاتا ہے حضرت امام حسین سے سب محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا سلوک قبول نہیں اس سے قبل یوم دفاع کے سلسلے میں پاک فوج سمیت دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں