جیکب آباد،83لاکھ کی ادویات زائد المعیاد کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ صحت کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا

جمعرات 7 ستمبر 2017 20:16

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2017ء) 83لاکھ کی ادویات زائد المعیاد کرنے کے الزام میں اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ صحت کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج: تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے کاروائی کرکے محکمہ صحت جیکب آباد کے دو ملازمین عبدالرحیم وگن اور امداد علی کناسرو کو گرفتار کر لیا ہے اس سلسلے میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن شبیر احمد گولاٹو ،عنایت شاہ نے بتایا کہ جج کی سربراہی میں گذشتہ سال محکمہ صحت کے دفتر پر چھاپا مارا جہاں بند کمرے میں ادویات چھپائی گئیں تھیں جن کو چیک کیا تو وہ ایکسپائر تھیں ایسی رپورٹ بالا حکام کو دی جس پر کیس داخل کرنے کی اجازت ملی اور آج کاروائی کر کے محکمہ صحت کے سابق اسٹور کیپر عبدالرحیم وگن اور امداد کناسرو کو گرفتار کیا ہے ملزمان نے سرکاری ادویات بیچنے کی غرض سے چھپائیں اور مریضوں کو نہ دیں جو بعد میں زیاد المعیاد ہو گئیں ان ادویات کی مالیت 83 لاکھ سے زائد ہے جس کا مقدمہ سرکل آفیسر کی مدعیت میں محکمہ صحت کے سابق ڈی ایچ او دیدار جمالی ،ڈاکٹر غضنفر بگٹی اور گرفتار عبدالرحیم وگن اور امداد کناسرو کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں