جیکب آباد ، ہندو نوجوان پر حملے کے کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت، میرے ساتھ انصاف کیا جائے، ہندو نوجوان کی اپیل

ہفتہ 9 ستمبر 2017 20:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) ہندو نوجوان پر حملے کے کیس کی ہائی کورٹ میں سماعت،میرے ساتھ انصاف کیا جائے ،ہندو نوجوان وکرم کنگرانی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ہندو نوجوان وکرم کنگرانی پر مسلح افراد کے حملے کے کیس کی سماعت گذشتہ روز لاڑکانہ ہائی کورٹ میں ہوئی جس میں کیس میں نامزد ملزم سمیع سرہیو بھائی سمیت پیش ہوئے اگلی سماعت 2اکتوبر کو ہوگی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر وکرم کنگرانی نے بتایا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے انصاف کے لئے قانونی جنگ لڑتا رہوں گا مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے تحفظ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں