محکمہ تعلیم کے شہید کلرک کے بیٹے کا احتجاج، ڈیتھ کوٹہ کے تحت نوکری دینے کا مطالبہ

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) شہید کلرک کے بیٹے کا احتجاج، ڈیتھ کوٹہ کے تحت نوکری دینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹھل کے شہید کلرک عبدالواحد سرکی کے بیٹے عبدالباری سرکی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کے فوت ہونے کے بعد سخت پریشا ن ہیں گذارہ مشکل ہو گیا ہے شہید کوٹہ کے تحت نوکری دی جائے سیکریٹری تعلیم نے کلرک کا آرڈر دیا ہے پر جیکب آباد کے ضلعی تعلیمی افسر اس پر عمل کرنے کیلئے تیار نہیں آفس کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گیا ہوں ایپکا بھی خاموش ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں