جیکب آباد، شہید مرتضیٰ کے قتل میں انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے بازی ڈی سی چوک پر دھرنا

پیر 11 ستمبر 2017 21:17

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) شہید مرتضیٰ کے قتل میں انصاف نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سخت نعرے بازی ڈی سی چوک پر دھرنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے شہید مرتضیٰ اور ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور قتل کیس میں حصول انصاف کے لئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ضلعی دفتر سے ضلعی صدر ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسہ،عابد جکھرانی، عباس رند، نور محمد منجھو،آصف رند، انعام شاہ ،خالد برڑو اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور سخت نعریبازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر شہید مرتضیٰ بھٹو اور ان کے ساتھیوں کو راستے میں بیگناہ شہید کیا گیا جس کو 20 سال گذر چکے ہیں پر ہمیں انصاف نہیں ملا انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں