اوگرا کو شکایت کے بعد گیس تو نہیں ملی سوئی گیس حکام نے 15ہزار کا بل بھیج دیا صارف کا احتجاج

سالوں سے گھر کی گیس کی بندش پر اوگرا کو شکایت کرنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی برہم ہوگئی صارف عبدالحفیظکے گھر کی گیس بحال کرنے کے بجائے 15 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا

پیر 11 ستمبر 2017 21:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2017ء) اوگرا کو شکایت کے بعد گیس تو نہیں ملی سوئی گیس حکام نے 15ہزار کا بل بھیج دیا صارف کا احتجاج، 3 سالوں سے گھر کی گیس بحال نہیں ہوئی عبدالحفیظ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3 سالوں سے گھر کی گیس کی بندش پر اوگرا کو شکایت کرنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی برہم ہوگئی صارف کی گھر کی گیس بحال کرنے کے بجائے 15 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا جس پرگھریلو صارف عبدالحفیظ نے پریس کلب پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علائقے میں کئی گھر گیس کی فراہمی سے محروم ہیں شکایت کے باوجود زونل مینجر کچھ کرنے کو تیار نہیں کئی سال جیکب آباد کی زونل آفس کے چکر لگائے لیکن مسلا حل نہیں ہوا مجبور ہو کر اوگرا کو شکایت کی جس کا نمبر 2212 ہے اوگرا کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیل احمد شیخ نے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو گھر کی گیس بحال کرنے کا حکم دیا جس کو 3 ماہ ہو چکے ہیں عمل نہیں کیا گیا تو سوئی گیس حکام شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے 15 ہزار کا بل بھیج دیا ہے یہ زیادتی ہے گیس استعمال نہیں کی تو بل کیوں دوں عبدالحفیظ نے ایم ڈی سوئی سدرن سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں