جیکب آباد ،ٹرین سے گر کر اور نہر میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق

بدھ 13 ستمبر 2017 20:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) جیکب آباد میں ٹرین سے گر کر اور نہر میں ڈوب کر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے جیکب آباد آنے والی بولان ٹرین سوار ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی نوجوان فیروز ولد بھورل جتوئی آباد کے قریب ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں نوجوان نے دم توڑ دیا ایک دوسرے واقعے میں گڑہی خیرو کے قصبہ محمد خان بروہی میں قادر بخش بروہی کا 4 سالہ بیٹا واحد بخش تالاب میں ڈوب کر فوت ہوگیا لاش اچانک گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں