جیکب آباد،ایپکا کی برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی، برما حکومت کے خلاف نعرے

جمعرات 14 ستمبر 2017 21:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) ایپکا کی برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ریلی برما حکومت کے خلاف نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برما کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں ایپکا کی جانب سے ایک زبردست ریلی پبلک ہیلتھ آفیس سے ضلعی صدر ارباب بلیدی عمران جکھرانی ،حافظ ملوک بنگلانی، آفتاب بروہی عید محمد ڈمکی ،اشرف بلیدی کی قیادت میں نکالی گئی جس میں کلرکس نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور برما حکومت کے مسلمانوں پر ظلم بربریت کے خلاف نعری لگاتے ہوئے ڈی سی چوک پہنچے اور دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری برما میں مسلمانوں پر ظلم کا نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں