عمران خان میں ہمت ہے تو وہ اپوزیشن لیڈر تبدیل کرکے دکھائیں،میر اعجاز حسین جکھرانی

پیر 2 اکتوبر 2017 18:43

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اپوزیشن لیڈر تبدیل کرکے دکھائیں، عمران خان کبھی وزیر اعظم تو کبھی اپوزیشن لیڈر بننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں جیکب آباد میں10محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بچانے کے لیے ہمیں نواز لیگ کی ضرورت نہیں ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا ہے ، اس موقع پر انہوں نے پولیس اور رینجرس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے انتہائی سخت اور بہتر اقدامات کئے گئے ہیںجس پر پولیس اور انتظامیہ کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں