جیکب آباد،درگاہ پر دھماکے کیخلاف علی محمد عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ ، روڈ بلاک اور ٹریفک معطل

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اکتوبر2017ء) درگاہ پر دھماکے کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے جھل مگسی کی درگاہ فتح پور میں بم دھماکے کے واقع کے خلاف علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ چیئرمین دلمراد لاشاری کی قیادت میں نکالا گیا جس میں بابل لہڑی، شاہد لاشاری ،کاشف شیخ،بلاول دشتی ،اویس انصاری اور دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور واقع کے خلاف سخت نعریبازی کی اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی دہرنے سے رہنماوں نے خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں