جیکب آباد، جے یو آئی کا کریم بخش میں امریکا اور برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 13 اکتوبر 2017 22:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اکتوبر2017ء) جے یو آئی کا کریم بخش میں امریکا اور برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ نعریبازی تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ،شہریوں اور آبادگاروں کی جانب سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری حاجی عباس بنگلانی،مولانا عبدالجبار رند،ڈاکٹر عاشق کھوسو،محمد امین کھوسو،حافظ دلمراد بلوچ،انعام شیخ،ایوب ٹانوری اور دیگر کی قیادت میںمدرسہ شمس الہدہ کریم بخش سے نکالا گیا مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے جن پر امریکا مردہ باد،برما میں ظلم بند کرو،دہان کی فصل کا ریٹ بڑھائو کے نعرے درج تھے مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان ایران چین افغانستانعراق اور دیگر ممالک کو آپس میں لڑائو اور تقسیم کروکی پالیسی پر عمل کرکے سازش کررہا ہے برما میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیںکھاد بیج اور زرعی ادویات مہنگی اور دہان کے فصل کا ریٹ فی من 800دیا جارہا ہے جو کم ہیاور ابادگاروں سے زیادتی ہے انہوں نے مطالبا کیا کہ دہان کی فصل کا ریٹ 1200مقرر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں