تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے خاتون جاں بحق ، 8 افراد زخمی ہوگئے

بدھ 18 اکتوبر 2017 23:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) تیز رفتار مسافر وین الٹنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقعہ میر واہ کے قریب دائو جہانپور سے جیکب آباد آتے ہوئے تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 60 سالہ حرمت خاتوں اور 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے ایک معصوم بچے کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے لاڑکانہ منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں