انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ ہونے پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خلاف جیکب آباد میں بھی طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 اکتوبر 2017 18:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2017ء)میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ ہونے پر نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے خلاف جیکب آباد میں بھی طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میںجماعت اسلامی جیکب آباد کے امیر اعجاز میمن ،تحریک انصاف کے راز خان پٹھان سمیت طلبہ انکے والدین اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور ڈی سی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہوگئی دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی انجنیئر اعجاز میمن نے کہا کہمیڈیکل کالیجز کے متنازعہ انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے یہ کرپشن ہے ٹیسٹ سے قبل پرچہ آئوٹ کرکے میرٹ کا جنازہ نکالا گیا ہے یہ من پسند افراد کو فائدہ دینے کی کوشش ہے جس سے حقدار متاثر ہونگے متنازہ ٹیسٹ کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ بہتر و شفاف انداز میں ا نعقاد کو ممکن بنایا جائے ورنہ دوسری صورت میں ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوگیں کہ NTS ملک کی 60 فیصد سے زیادہ نوجواں آبادی کے مستقبل سے کرپٹ عناصر کی معاونت سے وطن عزیز کی بنیاد وں کو کھوکھلا کر رہا ہے جو سراسر ملک دشمنی کے مترادف ہے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں