جیکب آباد ،مسلح افراد کی فائرنگ میں جیل پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا

مقتول کابہنوئی زخمی ہسپتال منتقل ورثاء نے لاش انڈس ہائی روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

جمعہ 27 اکتوبر 2017 20:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2017ء) مسلح افراد کی فائرنگ میں جیل پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا مقتول کابہنوئی زخمی ہسپتال منتقل ورثاء نے لاش انڈس ہائی روڈ پر دھرنا دے دیا، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود میں واقع گڑھی خیرو روڈ پر دو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جیل پولیس کے اہلکار حبیب اللہ لاشاری کو ہلاک جب کے اسکے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار بہنوئی علی نواز لاشاری کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے زخمی کو سول ہسپتال لے جا یا گیا جہاں سے نازک حالت لاڑکانہ منتقل کیا گیاشہید اہلکار کی لاش جیسے ہی جعفر آباد محلہ میں واقع گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا واقع کے خلاف ورثاء نے لاش جمالی واہ کے قریب انڈس ہائی وے پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے مقتول کے بھائی خدا بخش لاشاری ،میہر علی نے بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں حبیب اللہ مولاداد سے تعزیت کے بعد واپس آرہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے حملہ کیا قاتل گرفتار کئے جائیں آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھاپولیس کے مطابق قتل کا سبب کیا تھا پتہ نہیں چل سکا تفتیش کررہے ہیںملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں